STI 9 Interview Questions 2025
ایس ٹی آئی (STI) کے انٹرویو میں ممکنہ طور پر پوچھے جانے والے سوالات
سوال: 01
اپنا تعارف کروائیں!جواب:
میرا نام(جو آپ کا نام) ہے۔ میں نے( آپ کی تعلیم جیسے بی اے ایم اے بی ایڈ وغیرہ)کی ڈگری حاصل کی ہے۔ مجھے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا بہت شوق ہے اور میں ہمیشہ سے طلبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
سوال:02
آپ نے تدریس کے شعبے میں کیوں قدم رکھا؟جواب:
میں نے تدریس کے شعبے میں اس لیے قدم رکھا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ تعلیم انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی تعلیم اور تجربات سے طلباء کی زندگیوں کو بہتر بنا سکوں۔
سوال:03
آپ کی نظر میں ایک اچھا ٹیچر کیسی خصوصیات رکھتا ہے؟جواب:
ایک اچھا ٹیچر صابر، تخلیقی اور محنتی ہوتا ہے۔ اسے طلباء کے ساتھ اچھا تعلق قائم کرنا آنا چاہیے اور وہ ہمیشہ اپنے طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔سوال:04
کلاس روم میں نظم و ضبط کیسے برقرار رکھتے ہیں؟جواب:
کلاس روم میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے میں واضع اصول وضع کرتا ہوں اور ان پر عمل کرنے کی توقع رکھتا ہوں۔ میں طلباء کی اچھی کارکردگی کو سراہتا ہوں اور مشکلات کی صورت میں مناسب رہنمائی فراہم کرتا ہوں۔
سوال:05
اگر کوئی طالب علم آپ کے مضمون میں کمزور ہو تو آپ اس سے کیسے نمٹیں گے؟جواب:
اگر کوئی طالب علم میرے مضمون میں کمزور ہو تو میں اس کے ساتھ انفرادی طور پر وقت گزاروں گا۔ اس کی مشکلات کو سمجھوں گا اور اس کے لیے اضافی مدد فراہم کروں گا جیسے کہ اضافی سوالات، پرہیزگار ہوم ورک، یا کلاس کے بعد وضاحت دوں گا تا کہ وہ موضوع کو بہتر سمجھ سکے۔
سوال:06
آپ کلاس روم میں طلبہ کی مختلف ضروریات کو کیس طرح پورا کرتے ہیں؟جواب:
کلاس روم میں طلبہ کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے میں تدریسی طریقوں میں تنوع لاتا ہوں، جیسے کہ بصری، سمعی اور حرکتی طریقے استعمال کرتا ہوں۔ میں ہر طالب علم کی لکھنے کی رفتار کو سمجھ کر ان کے لیے مناسب معاونت فراہم کرتا ہوں، جیسے گروپ ورک یا انفرادی توجہ دے کر ان کی ضروریات پوری کرتا ہوں۔
سوال:07
اگر آپ کے کلاس روم میں دو طالب علموں کے درمیان لڑائی ہو جائے تو آپ اس کا حل کیسے کریں گے؟جواب:
اگر دو طالب علموں کے درمیان لڑائی ہو جائے تو میں سب سے پہلے ان کو الگ الگ کر کے پرسکون انداز میں ان کی بات سنوں گا۔ پھر میں اس بات کا حل نکالوں گا، ان جو سمجھاؤ گا کہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور ان کے درمیان بات چیت یا معافی کا موقع فراہم کروں گا تا کہ معاملہ سلجھ سکے۔
سوال:08
آپ سٹوڈنٹس کی اسیسمنٹ کس طرح کرتے ہیں؟جواب:
میں طلباء کی اسیسمنٹ مختلف طریقوں سے کرتا ہوں جیسے کہ کلاس ورک، ہوم ورک، پراجیکٹس اور ٹیسٹ۔ اس کے علاوہ، میں انفرادی طور پر طلباء کی سیکھنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتا ہوں اور انہیں فیڈ بیک دیتا ہوں تا کہ وہ اپنی کمزوریوں پر کام کر سکیں۔
سوال:09
آپ کے خیال میں حکومت پنجاب کا ایس ٹی آئی جابز کا اقدام تعلیم کے معیار کو کیسے بہتر کریں گا؟جواب:
حکومت پنجاب کا ایس ٹی آئی جابز کا اقدام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام سے تعلیم کے شعبے میں ماہر اور اہل استاتذہ کی فراہمی ممکن ہو گی، جو طلباء کو تدریس فراہم کریں گے۔ اس سے نہ صرف تدریسی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ طلباء کی سیکھنے کی رفتار اور نتائج میں بھی بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے علاوہ جدید تدریسی طریقوں کو فروغ ملے گا اور تعلیمی اداروں میں اسکول کے ماحول میں بھی بہتری آئے گی۔
Join Us On For Latest Updates For Click Here To Get All Latest Government Jobs And Education News : https://mediaandjobs.com/You Can Join Our What’s app Grouphttps://chat.whatsapp.com/CVwROiD9kKSFwq6pnIdQxiClick Here To Join Our Facebook Page To Get All Latest Government Jobs And Education News : https://www.facebook.com/profile.php?id=100085051735597&mibextid=ZbWKwLDownload And Get Here all Data Of Your Requirement in One File https://heylink.me/EarnWithSSS/