Join Pakistan Air Force (PAF) as a Civilian
پاک فضائیہ
میں بحیثیت سویلین شمولیت اختیار کریں
آن لائن رجسٹریشن 15 جون تا 28 جون 2026ء
نوٹ: ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی وجہ سے امیدواران کو کمپیوٹر کا بنیادی استعمال جاننا ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل خالی آسامیوں کے لیے پاکستانی شہریت کے حامل مرد و خواتین متعلقہ پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹرز اور ہماری ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر online رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
آسامیوں کی تفصیل
| نمبر شمار | آسامیاں | پے سکیل | آسامیوں کی تعداد | تعلیمی قابلیت اور تجربہ | عمر 21 نومبر 2026 تک |
| 1 | میڈیکل اسسٹنٹ (مرد/خواتین) | 09 | میرٹ: 02، پنجاب (خواتین): 01، پنجاب (مرد): 06، خیبر پختونخوا: 01، سندھ (اربن): 01، سندھ (رورل): 01، آزاد کشمیر: 01، بلوچستان: 01 | (i) میٹرک بمعہ میڈیکل نرسنگ، فارمیسی اور ڈسپنسر میں ڈپلومہ۔ (ii) سابقہ ملازمین جنہوں نے کلاس I، گریڈ II یا اے ٹریڈ پاس کیا ہو۔ | 18 تا 25 سال |
| 2 | ڈرائیور مرد | 04 | میرٹ: 08، پنجاب: 47، پنجاب (اقلیت): 03، سندھ (اربن): 07، سندھ (رورل): 10، سندھ (رورل اقلیت): 01، خیبر پختونخوا: 11، خیبر پختونخوا (اقلیت): 01، گلگت بلتستان: 01، بلوچستان: 06، آزاد کشمیر: 02 | مقامی / علاقائی زبان جاننے اور سمجھنے کی قابلیت رکھتا ہو۔ HTV لائسنس اور دو سال کا تجربہ رکھتا ہو۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز کے معیار کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ ایکس سروس مین صرف متعلقہ ٹریڈ (Same Trade) والے حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔ | 18 تا 30 سال |
| 3 | باورچی مرد | 03 | میرٹ: 04، پنجاب: 25، خیبر پختونخوا: 06، سندھ (اربن): 04، سندھ (رورل): 05، بلوچستان: 03، آزاد کشمیر: 01، گلگت بلتستان: 01 | کھانا پکانے میں مہارت رکھتا ہو۔ | 18 تا 30 سال |

قواعد و ضوابط
سلیکشن کا طریقہ کار
- آن لائن رجسٹریشن: آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
- امتحانات و انٹرویو:
- میڈیکل اسسٹنٹ کا سلیکشن سینٹر پر ذہانت کا امتحان اور ایئر ہیڈ کوارٹرز سلیکشن بورڈ کے روبرو انٹرویو۔
- ڈرائیور کا متعلقہ فیلڈ میں کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ، پریکٹیکل ٹیسٹ اور ایئر ہیڈ کوارٹرز سلیکشن بورڈ کے روبرو انٹرویو۔
- باورچی کا ایئر ہیڈ کوارٹرز سلیکشن بورڈ کے روبرو انٹرویو۔
- فائنل سلیکشن: فائنل سلیکشن ایئر ہیڈ کوارٹرز میں میرٹ / صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
- میڈیکل: منتخب امیدواران کا میڈیکل۔
- تعیناتی: کامیاب امیدواران کو ضرورت کے مطابق ملک کے کسی بھی PAF بیس پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
نا اہلیت
- کسی بھی سرکاری ملازمت یا فوجی تربیت سے برطرف شدہ۔
- اخلاقی جرائم کی بناء پر عدالت سے سزا یافتہ۔
- آرمڈ فورسز، اپیل میڈیکل بورڈ، سینٹرل میڈیکل بورڈ یا کسی بھی میڈیکل بورڈ سے مسترد شدہ۔
- ایسے امیدواران جن کی تعلیمی اسناد جعلی پائی جائیں اور معلومات کی فراہمی میں غلط بیانی کے مرتکب ہوں۔
عمومی معلومات
- تمام آسامیوں کیلئے عمر کی بالائی حد میں مزید پانچ سال کی رعایت دی جائیگی۔
- تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے خواہشمند امیدواران اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین رجسٹریشن کے وقت اپنے محکمہ سے NOC اور ڈسچارج سرٹیفکیٹ جو کہ موجودہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے دستخط شدہ ہو، لانا ہمراہ لائیں۔
- ایسے سرکاری ملازمین بشمول کنٹریکٹ سرکاری ملازمین جو دو سال لگا تار سروس کر چکے ہوں، ان کی عمر کی بالائی حد میں مزید دس سال کی رعایت دی جائے گی۔
- آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پندرہ سال یا جتنی سروس آرمڈ فورسز میں کی ہو (جو بھی کم ہو) عمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے گی۔
- ایسے امیدواران جن کا تعلق شیڈول کاسٹ (مذہب / ذات)، بلوچستان، سندھ رورل، قبائلی علاقہ جات اور آزاد کشمیر اور نادرن ایریاز سے ہو ان کی عمر کی بالائی حد میں مزید تین سال کی رعایت دی جائے گی۔
اہم ہدایات
- پی اے ایف حاضر سروس اور ریٹائرڈ یونیفارم / سویلین حضرات کے بچے رجسٹریشن کے وقت اپنے والد کے کوائف کا اندراج لازمی کروائیں بعد میں اندراج نہیں کیا جائیگا۔
- نوٹ: وہ امیدوار جن کے کاغذات نامکمل ہوں ان کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سنٹر میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔
- اہل امیدواران اپنی اصل اسناد بشمول ڈیٹیل مارکس شیٹ، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (Smart Card)، ڈومیسائل اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ درج ذیل کسی بھی ایک نزدیک ترین PAF انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر پر رجسٹریشن کے لئے تشریف لائیں۔
- رجسٹریشن کے اوقات کار: صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواران کو کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
Pakistan Air Force Civilian Recruitment Advertisement. PAF Civilian Jobs 2026 Advertisement.







